کراچی(عکس آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما قادر خان مندو خیل نے کہاہے کہ تحریک انصاف سے انتخابی نشان لینے کے فیصلے کی حمایت نہیں کرسکتے، پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کی مخالفت کرتا ہوں۔
خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما قادر خان مندوخیل نے کہاکہ پی ٹی آئی کو بھی دیگر جماعتوں کا درجہ ملنا چاہئے، ہم جمہوری کلچر کو فروغ دینا چاہتے ہیں، ہر کسی کوآزادی سے جلسے جلوس کی اجازت ہونی چاہئے۔قادرمندوخیل نے کہا کہ تحریک انصاف سے انتخابی نشان لینے کے فیصلے کی حمایت نہیں کرسکتے، کوئی بھی سنگل جج پورے ملک کیلئے فیصلہ نہیں کرسکتا،
میں پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کی مخالفت کرتا ہوں، کیا کسی کوحق ہے کہ منتخب لوگوں کے مستقبل سے کھیلے، اسمبلی میں گیا تو معاملہ لازمی اسمبلی میں اٹھائوں گا۔رہنما پیپلزپارٹی نے کہاکہ کسی کو بھی بلاوجہ نااہل کرنے کا اختیار کسی کو نہیں، 9 مئی کے واقعات میں جو ملوث نہیں ان کو ریلیف مل رہا ہے۔