غیر ملکی کرنسی برآمد

پشاور میں گاڑی سے بڑی تعداد میں غیر ملکی کرنسی برآمد

پشاور(عکس آن لائن ) انسداد منشیات فورس (اے این ایف ) نے کوہاٹ روڈ پر کارروائی کے دوران گاڑی سے بڑی مقدار غیر ملکی کرنسی، اسلحہ اور منشیات برآمد کر کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

اے این ایف حکام کے مطابق کوہاٹ روڈ پر ایک گاڑی کی تلاشی کے دوران 12 لاکھ 70 ہزار سعودی ریال، 42 ہزار 300 درہم اور 33 ہزار 300 امریکی ڈالرز برآمد کیے گئے۔اس کے علاوہ گاڑی سے دو نائن ایم ایم پستول اور 230 گرام مختلف نشہ آور اشیا بھی قبضے میں لے کر 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

اے این ایف حکام کے مطابق غیر ملکی کرنسی پشاور سے افغانستان منتقل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف دہشت گردی و انسداد منی لانڈرنگ قانون کے تحت مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں