لاہور(نمائندہ عکس)گزشتہ روز پشاور کی ایک مسجد میں نمازِ جمعہ کے دوران ہونے والے خودکش حملے کے بعد آئی جی پنجاب راﺅسردار علی خان نے صوبے بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم دے دیا۔
آئی جی پنجاب کی جانب سے آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو حساس مقامات اور اہم تنصیبات کی سیکیورٹی بڑھانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اس حوالے سے آئی جی پنجاب نے کہا ہے کہ اہم مذہبی اور عوامی مقامات کے سیکیورٹی پلانز کا از سرِ نو جائزہ لیا جائے،انہوں نے کہا کہ تمام اضلاع میں سرچ اور سوئپ آپریشنز میں مزید تیزی لائی جائے،
رات کے اوقات میں پیٹرولنگ میں اضافہ کیا جائے۔آئی جی پنجاب کا کہناتھا کہ صوبے بھر میں بین الصوبائی اور بین الاضلائی چیک پوسٹوں پر چیکنگ کا عمل مزید موثر بنایا جائے۔