ترقی کی راہ

پسماندہ علاقوں کی ترقی کی راہ میں کسی کو حائل ہونے کی اجازت نہیں دوں گا،وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار

لاہور(عکس آن لائن) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، پسماندہ علاقوں کی ترقی کی راہ میں کسی کو حائل ہونے کی اجازت نہیں دوں گا۔

وزیراعلی پنجاب سردا ر عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا عوام کی فلاح وبہبود کیلئے ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے، ڈویلپمنٹ پراجیکٹس پر پیش رفت کی خود نگرانی کروں گا، ترقی پسماندہ علاقوں کے لوگوں کا حق ہے اور ہماری حکومت یہ حق دور دراز علاقوں میں رہنے والوں کو لوٹا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں