عثمان بزدار

پسماندہ آبادیوں میں صفائی، ستھرائی پر خصوصی توجہ دی جائے، عثمان بزدار

لاہور(عکس آن لائن ) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ متوسط اور پسماندہ آبادیوں میں صفائی، ستھرائی پر خصوصی توجہ دی جائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے چیئرمین کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں ایل ڈبلیو ایم سی کےامور،کارکردگی اور صفائی کے انتظامات پر تبادلہ خیال ہوا۔ وزیراعلی پنجاب نے اس دوران لاہور میں صفائی کی صورتحال میں بہتری لانے کی ہدایت کی۔

اس موقع پر وزیراعلی پنجاب نے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے چیئرمین سے گفتگو میں کہا کہ متوسط اور پسماندہ آبادیوں میں صفائی، ستھرائی پر خصوصی توجہ دی جائے،ایل ڈبلیو ایم سی کو صفائی،ستھرائی کے لئے درکار وسائل فراہم کیے جائیں گے،شہر کے تمام علاقوں کو صاف ستھرا دیکھنا چاہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ جلد شہرکا دورہ کر کے صفائی کی صورتحال کا جائزہ لوں گا،گندگی پر متعلقہ علاقے کے عملے کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں