سرکاری نرخنامے

پرچون سطح پر گراں فروشی کا سلسلہ بلا تعطل جاری ، سرکاری نرخنامہ صرف کاغذ کے ٹکڑے کے طور پر آویزاں

لاہور(عکس آن لائن)صوبائی دارالحکومت میںدکانداروںکی جانب سے گزشتہ روز بھی پرچون سطح پر گراں فروشی کا سلسلہ بلا تعطل جاری رہا ، سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد کی بجائے اسے صرف کاغذ کے ٹکڑے کے طور پر آویزاں رکھا گیا ، برائلر گوشت کی قیمت مزید 10روپے اضافے سے364روپے فی کلو تک پہنچ گئی

تاہم مختلف مقامات پر 400سے410روپے فی کلو تک فروخت جاری رہی ۔ سبزیوں میں ایک کلو آلو نیا کچا چھلکا درجہ اول کی زیادہ سے زیادہ قیمت 45روپے فی کلو مقرر کی گئی تاہم دکانداروں نے 50 روپے تک فروخت جاری رکھی، آلو نیا کچا چھلکا درجہ دوم 41کی بجائے 45روپے،آلو سفید 28کی بجائے35روپے، پیاز درجہ اول کی زیادہ سے زیادہ قیمت 26روپے مقرر کی تھی تاہم دکانداروں نے 35سے 40روپے فی کلو تک فروخت کیا ، پیاز درجہ دوم 22روپے کی بجائے30روپے، ٹماٹر درجہ اول کی زیادہ سے زیادہ 60روپے فی کلو مقرر کی گئی تاہم مختلف مقامات پر پرچون سطح پر اس کی قیمت65سے 70روپے فی کلو تک رہی، ٹماٹر درجہ دوم56کی بجائے 60روپے، لہسن دیسی 90روپے فی کلو کی بجائے130،لہسن چائنہ160روپے کی بجائے200سے220روپے،لہسن ہرنائی120کی بجائے150، ادرک تھائی لینڈ330کی بجائے400سے420، ادرک چائنہ330روپے کی بجائے420روپے، کھیرا فارمی 42روپے کی بجائے50روپے، کریلے62روپے کی بجائے75روپے،

پالک27کی بجائے35روپے،میتھی 42کی بجائے50، بینگن 42کی بجائے50روپے، بند گوبھی 40کی بجائے45سے50روپے، پھول گوبھی40روپے کی بجائے50سے 60روپے، شملہ مرچ52کی بجائے70روپے، سبز مرچ اول83کی بجائے140روپے، گھیا کدو 52روپے کی بجائے60، گھیا توری 99کی بجائے 105روپے، لیموں دیسی375روپے کی بجائے470سے480،لیموںچائنہ220روپے کی بجائے360سے370روپے،بھنڈی120کی بجائے140روپے،شلجم 32کی بجائے35سے 40، اروی 115کی بجائے130،مٹر 140کی بجائے180روپے،مونگرے 114روپے کی بجائے125روپے،ٹینڈے دیسی 130کی بجائے 145،گاجرچائنہ 30روپے کی بجائے 35سے 40،روپے ،گاجر دیسی 83کی بجائے90 جبکہ حلوہ کدو32کی بجائے 40روپے فی کلو تک فروخت کیا گیا۔ پھلوں میں سیب کالا کولو پہاڑی اول فی کلو کی زیادہ سے زیادہ قیمت 170روپے فی کلو مقرر کی گئی تاہم یہ270روپے میں فروخت ہوا، سیب کالا کولو پہاڑی دوم115روپے کی بجائے200روپے، سیب کالا کولو میدانی اول120روپے کی بجائے180سے190روپے، سیب ایرانی145کی بجائے240روپے، سیب سفید اول110روپے کی بجائے150روپے،

کیلا اول درجن160روپے کی بجائے240روپے، کیلا دوم درجن110روپے کی بجائے150روپے، کیلا درجن سوم 65کی بجائے95سے100روپے،سٹابری اول140روپے کی بجائے170روپے،آڑو اول 220کی بجائے 290سے300،امرود اول110کی بجائے140روپے، امرود دوم85روپے کی بجائے100روپے، کھجور اصیل اول185کی بجائے270روپے، خربوزہ70روپے کی بجائے73روپے، کھجور ایرانی اول225روپے کی بجائے330روپے،کینو درجن اول90کی بجائے175روپے، کینو سپیشل درجن 205کی بجائے300روپے،تربوز42روپے کی بجائے 45روپے ،گرما110کی بجائے 115سے120جبکہ انار قندھاری 285روپے کی بجائے 390روپے فی کلو تک فروخت کیا گیا۔شہر میں پرچون سطح پر برائلر گوشت کی قیمت مزید 10روپے اضافے سے364روپے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت7روپے اضافے سے251رو پے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت166روپے فی درجن پر مستحکم رہی۔مختلف مقامات برائلر گوشت کی رسد میں کمی کو جواز بناتے ہوئے سرکاری نرخنامے کی بجائے 400سے410روپے فی کلو تک فروخت کی گئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں