پرویز الہٰی

پرویز الہٰی دل میں تکلیف کے باعث جیل سے ہسپتال منتقل

راولپنڈی (عکس آن لائن) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کو دل کی تکلیف کے باعث اڈیالہ جیل سے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

جیل ذرائع کے مطابق چودھری پرویز الہٰی کو دل میں تکلیف کے باعث راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیاہے۔ چودھری پرویز الہٰی کو گزشتہ رات سے دل میں تکلیف کی شکایت تھی اور جیل ہسپتال میں بھی طبی معائنہ کیا گیا تاہم طبیعت زیادہ خراب ہونے کے باعث انہیں آر آئی سی منتقل کیا گیا ہے ۔

جیل ذرائع کے مطابق پرویز الہٰی کے سینے میں انفیکشن بھی ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں