لاہور( عکس آن لائن)لاہورہائیکورٹ نے حفاظتی ضمانت کے باوجود سابق وزیراعلی پنجاب پرویزالٰہی کے گھر پر چھاپہ مارنے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے دو صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا ۔
عدالت نے فریقین کی غیرمشروط معافی پر پرویزالٰہی کی ڈی جی اینٹی کرپشن اوردیگر کے خلاف درخواست نمٹادی۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ فریقین عدالت سے غیرمشروط معافی مانگ چکے ہیں، عدالت ڈی جی اینٹی کرپشن سمیت دیگرکی معافی کومنظورکرتی ہے۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ درخواست مزید کارروائی کے لیے متعلقہ فورم پررجوع کرسکتا ہے، اینٹی کرپشن کے مطابق حفاظتی ضمانت والے کیس میں گرفتاری کیلئے نہیں گئے تھے۔چوہدری پرویزالٰہی نے ڈی جی اینٹی کرپشن اوردیگرکے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائرکی تھی۔