لاہور (عکس آن لائن) لاہور ہائیکورٹ میں چودھری پرویز الٰہی کو بطور وزیر اعلیٰ ڈی نوٹی فائی کرنے کے خلاف درخواست سماعت کے لئے مقرر کردی گئی۔لاہور ہائیکورٹ کا 5 رکنی لارجر بینچ جسٹس عابد عزیز کی سربراہی میں 11 جنوری بروز بدھ کو سماعت کرے گا، لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے کاز لسٹ جاری کردی ۔
بینچ کے دیگر ارکان میں جسٹس عاصم حفیظ جسٹس چودھری محمد اقبال ، جسٹس مزمل اختر شبیر اور جسٹس طارق سلیم شیخ شامل ہیں۔عدالت نے گورنر پنجاب کو بذریعہ پرنسپل سیکرٹری نوٹس جاری کر رکھے ہیں۔