لاہور ( رپورٹنگ آن لائن) لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الٰہی پر درج مقدمات کی تفصیلات لینے کے لیے دائر درخواست کی فائل چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو ارسال کردی۔
پرویز الٰہی پر درج مقدمات کی تفصیلات لینے کے لیے دائر درخواست پر سماعت جسٹس شکیل احمد نے پر کی۔پرویز الٰہی کے وکیل نے استدعا کی کہ اسی نوعیت کا کیس جسٹس امجد رفیق کی عدالت میں زیر سماعت تھا۔
عدالت نے متعلقہ بینچ میں کیس سماعت کے لیے مقرر کرنے کی سفارش کردی اور فائل چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو ارسال کردی۔
پرویز الٰہی نے معلوم اور نامعلوم مقدمات سمیت انکوائریز کا ریکارڈ لینے کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔