پرویز الٰہی

پرویز الٰہی نے وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

لاہور(کورٹ رپورٹر) اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے بھی وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب ہائیکورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے عدالت میں موقف اختیار کیا ہے کہ حمزہ شہباز نے وزیراعلیٰ منتخب ہونے کیلئے مطلوبہ ووٹ نہیں لیے اور سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں حمزہ شہباز کے پاس مطلوبہ نمبرز نہیں‘ ڈپٹی اسپیکر نے حمزہ شہباز کو بلاجواز وزیراعلیٰ کے انتخاب میں کامیاب قراردیا ‘حتمی فیصلے تک حمزہ شہباز کو بطور وزیر اعلیٰ کام سے روکا جائے ۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔ پرویز الٰہی کی جانب درخواست میں حمزہ شہباز اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے جب کہ درخواست میں مو¿قف اختیار کیا گیا ہے کہ حمزہ شہباز نے وزیراعلیٰ منتخب ہونے کیلئے مطلوبہ ووٹ نہیں لیے اور سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں حمزہ شہباز کے پاس مطلوبہ نمبرز نہیں۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ڈپٹی اسپیکر نے حمزہ شہباز کو بلاجواز وزیراعلیٰ کے انتخاب میں کامیاب قراردیا اس لیے درخواست کے حتمی فیصلے تک حمزہ شہباز کو بطور وزیر اعلیٰ کام سے روکا جائے اور ان کے حلف کو کالعدم قرار دے کر وزیراعلیٰ کے نئے الیکشن کے لیے ہدایات جاری کی جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں