لندن (عکس آن لائن) برطانوی شہزادے ولیم نے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا۔
پرنس ولیم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 7 اکتوبر کے بعد سے مشرق وسطیٰ میں جاری تنازع کی خوفناک انسانی قیمت پر شدید فکرمند ہوں، اس تنازع میں بہت زیادہ لوگ مارے گئے ہیں۔
شہزادہ ولیم نے مزید کہا کہ میں بھی باقی سب کی طرح اس جنگ کا جلد از جلد خاتمہ چاہتا ہوں، غزہ میں اس وقت انسانی امداد کی شدید ضرورت ہے، یہ انتہائی اہم ہے کہ غزہ میں امداد پہنچے اور یرغمالی بھی رہا ہوں۔
واضح رہے کہ سیاسی معاملات میں برطانوی شاہی خاندان کے کسی فرد کا بیان غیر معمولی ہے۔دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی فورسز کے ظلم کی داستان مزید طویل ہوگئی ، صیہونی فوج کے حملوں میں اب تک شہید ہونیوالے فلسطینیوں کی تعداد 29ہزار سے تجاوز کرگئی ۔