حماد اظہر

پرانے پاکستان کا ڈاکو راج نظام ہمیشہ کےلئے دفن ہونے جا رہا ہے، حماد اظہر

اسلام آباد(نمائندہ عکس)وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ پرانے پاکستان کا ڈاکو راج نظام اب ہمیشہ کے لئے دفن ہونے جا رہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں وفاقی وزیر توانائی نے لکھا کہ ڈی چوک جلسے کی تاریخ کا اعلان جلد ہو جائے گا، تمام کارکن تیاریاں شروع کر دیں، یہ جلسہ کوئی عام جلسہ نہ ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ پرانے پاکستان کا ڈاکو راج نظام اب ہمیشہ کے لئے دفن ہونے جا رہا ہے، پاکستان حقیقی معنوں میں آزاد ہونے جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں