بیجنگ (عکس آ ن لائن)چین کے نائب وزیر خارجہ شے فنگ نے پیر کے روز کہا کہ پرامن بقائے باہمی وہ بنیادی نکتہ ہے، جس پر چین اور امریکہ دونوں کو قائم رہنا چاہیے۔ انہوں نے 2023 کے حوالے سے میکرو صورتحال کے سالانہ فورم اور چینی تھنک ٹھنک کے عالمی اثرو روخ کے چوتھے فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین امریکہ تعلقات کا دائرہ قدرے وسیع ہے ، جس کے پوری دنیا کے مستقبل پر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ چین امریکہ تعاون دنیا کے مفاد میں ہے جبکہ چین امریکہ محاز آرائی سے دنیا کو نقصان پہنچتا ہے۔فریقین کے درمیان کسی بھی قسم کا تصادم،چاہے سرد جنگ ہو یا روایتی جنگ، تجارتی جنگ ہو یا سائنسی و تکنیکی،نہ صرف چین اور امریکہ بلکہ دنیا کے دیگر ممالک کے لیے بھی نقصان دہ ہے۔
چینی نائب وزیر خارجہ شے فنگ نے کہا کہ سربراہی سفارت کاری چین امریکہ تعلقات کی ترقی کے لئے رہنما کردار ادا کرتی ہے۔ دو ہزار اکیس سے لیکر اب تک صدر شی جن پھنگ اور امریکی صدر بائیڈن کے درمیان چھ مرتبہ ملاقات یا ٹیلیفونک رابطے ہوئے ہیں۔فریقین کو دونوں صدور کے درمیان طے شدہ اہم اتفاق رائے پر عمل درآمدکرنا ہوگا۔انہوں نے اس بات پر زورد یا کہ چین کو سب سے بڑا اسٹرٹیجک سیاسی خطرہ قرار دینا اور انڈو پیسیفک اسٹریٹجی سمیت جغرافیائی سیاست کے ذریعے چین کو محدود کرنے کی ہر سازش یقیناً ناکام ہوگی