اسلام آباد (نمائندہ عکس)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ پرامن احتجاج ہمارا جمہوری حق ہے‘جسے کنٹینرز لگا کر راستے بند کئے گئے اس سے لگتا ہے موجودہ امپورٹڈ حکومت کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں‘پچھلے سال اسی الیکشن کمیشن کے باہر پی ڈی ایم نے احتجاج کیا تھا تو ہم نے اجازت اور سیکورٹی سمیت تمام سہولتیں فراہم کی تھیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے لکھا کہ پر امن احتجاج ہمارا جمہوری حق ہے لیکن جس طریقہ سے کنٹینرز لگا کر راستے بند کئیے گئے اس سے لگتا ہے موجودہ امپورٹڈ حکومت کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔جاری کردہ ٹوئٹ میں فرخ حبیب لکھتے ہیں کہ پچھلے سال اسی الیکش کمیشن کے باہر پی ڈی ایم نے احتجاج کیا تھا تو ہم نے اجازت اور سیکورٹی سمیت تمام سہولتیں فراہم کی تھی۔