کاجول

پراجیکٹ کی پرموشن کیلئے کاجول کو مداحوں سے جھوٹ بولنا مہنگا پڑ گیا، شدید تنقید

ممبئی (عکس آن لائن)اداکارہ کاجول کے سوشل میڈیا سے بریک لینے کی حقیقت سامنے آ گئی ہے۔انسٹاگرام پر کاجول نے ایک پوسٹ کے کیپشن میں بتایا تھا کہ وہ سوشل میڈیا سے بریک لے رہی ہیں جبکہ وال پیپر پر مبنی پوسٹ پر لکھا تھا کہ مجھے زندگی کی مشکل ترین آزمائش کا سامنا ہے۔کاجول نے اعلان کر کے انسٹاگرام اکائونٹ سے تمام تصاویر ہٹا دی تھیں جس کے بعد مداحوں میں کھلبلی مچ گئی تھی، اب اس پوسٹ کی حقیقت سامنے آئی ہے ۔

اداکارہ نے سوشل میڈیا سے بریک لینے ،خود کو مشکل میں گھرے ہونے کا اعلان اپنے نئے پراجیکٹ کی پروموشن کے لیے کیا تھا۔کاجول کا دی ٹرائل کے نام سے نیا ڈرامہ آرہا ہے جسے او ٹی ٹی پلیٹ فارم ڈزنی پر جاری کیا جائے گا ۔کاجول کی نئی پوسٹ نے انسٹاگرام صارفین کو حیرت اور غصے میں مبتلا کر دیا ہے۔مداح پراجیکٹ کی تشہیر کے لیے جھوٹ بولنے ،انسٹاگرام پر تشہیر کیلئے جذباتی پوسٹ کرنے پر اداکارہ کو سخت تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں