تل کی برداشت

پتے جھڑنے پرتل کی برداشت شروع کرنے کی ہدایت

قصور (عکس آن لائن)محکمہ زراعت نے پتے جھڑنے پرتل کی برداشت شروع کرنے کی ہدایت کردی ہے اورکہاہے کہ جب تل کے پودوں سے 90سے 95فیصد تک پتے جھڑجائیں اور پودوں کی پھلیاں 75فیصد تک زردی مائل ہوجائیں تو پھلیوں کا منہ کھلنے سے پہلے پودے کاٹ لیں اور چھوٹے چھوٹے گٹھے بناکر پہلے سے تیارکردہ ہموار زمین پر سیدھے کھڑے کردیں تاکہ ان میں روشنی و ہوا کا گزرآسانی سے ہوسکے۔

ترجمان محکمہ زراعت نےبتایا کہ کچی پھلیاں پودوں میں موجود خوراک حاصل کرکے پک جاتی ہیں‘ پڑپناتے وقت اس کی مناسب صفائی اور لپائی کا بھی انتظام کرنا چاہئیے نیز پڑکے اردگردمناسب زہر دھوڑا بھی کرناچاہئیے تاکہ اسے کیڑے مکوڑوں سے بچایاجاسکے۔انہوں نے بتایا کہ کاشتکار پودے خشک ہونے پر ان کوالٹالٹاکر جھاڑلیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں