پتوکی(نمائندہ عکس آن لائن) ڈی پی او قصور عمران کشور نے ڈی ایس پی پتوکی محمد اکرام خاں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ تھانہ صدر پولیس پھولنگر کے ایس ایچ او ثقلین بخآری نے کاروائی کرتے ھوئے خطرناک ڈکیت گینگ کے 3 ارکان کو گرفتار کر لیا ھے گرفتار ھونے والے ملزمان پھول نگر , اوکاڑہ،فیصل اباد،
ساھیوال،اور اسکے گردونواح میں گن پوائنٹ پر ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتیں کرتے تھے،ڈاکو نے پورے علاقے میں دھشت پھیلا رکھی تھی،پولیس نے ڈاکووں سے لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ اور جدید اسلحہ تین پسٹل دو لاکھ 33 ھزار روپے کی نقدی رقم،دو موٹر سائیکل،تین موبائل فون بھی برآمد کئیے ھیں، ڈکیٹ گینگ پر ڈکیتی کے درجن سے زائد مقدمات درج ہیں ملزمان پولیس کو متعدد سنگین وارداتوں میں انتہائی مطلوب تھے۔ڈی پی او قصور عمران کشور نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے تھا نہ صدرپھول نگر پولیس کے اھلکاروں کے لیے اسناد اور نقد انعامات دینے کا اعلان کیا ھے۔