بیجنگ (عکس آن لائن) چین میں 14 ویں کاشغر۔ وسطی ایشیا اور جنوبی ایشیا کموڈٹی میلے کا باضابطہ آغاز ہوگیا ہے۔ہفتہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق تاجکستان پہلی بار مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک ہے جب کہ پاکستان، کرغزستان، ازبکستان، قازقستان اور دیگر ہمسایہ ممالک کے اقتصادی اور تجارتی وفود کے علاوہ شنگھائی تعاون تنظیم سیکریٹریٹ اور سینٹرل ایشین انسٹی ٹیوٹ فار ریجنل اکنامک کوآپریشن جیسی بین الاقوامی تنظیمیں بھی میلے میں شامل ہیں۔
نمائش کے لئے 35 ممالک اور خطوں سے کل 158 غیر ملکی کاروباری اداروں نے دستخط کیے ، جو پچھلی نمائش کے مقابلے میں 10 ممالک اور خطوں کا اضافہ ہے۔ 3,000 سے زائد کمپنیاں، 550 گھریلو نمائش کنندگان اور 313 خریدار بھی تقریب کا حصہ ہیں، جو گزشتہ سیشن کے مقابلے میں 20 فیصد سے زیادہ ہیں.
نمائش میں ڈیجیٹل اور ہائی ٹیک نمائش زون، ایرو اسپیس انفارمیشن اور نئی توانائی نمائش زون ، ٹیکسٹائل اور گارمنٹس، ثقافتی سیاحت کی مصنوعات اور بیرونی سازوسامان کی مصنوعات کی نمائش کا زون، زرعی مصنوعات، تعمیراتی مواد اور گھریلو فرنیچر نمائش کا زون، آٹوموبائل نمائش کا زون اور دیگر نمائشی موضوعات شامل ہیں.