اسلام آباد(عکس آن لائن)وفاقی وزیر امور کشمیر وگلگت بلتستان علی امین خان گنڈا پور نے کہا ہے کہ پا کستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے،بھارت اپنی جارحانہ کاروائیوں سے پاکستان کو کشمیری بھائیوں کی حمایت سے دستبردار نہیں کرواسکتا،بھارت میں 20کروڑ مسلمانوں کو مسلسل تعصب اور تشدد کا نشانہ بنا رہا ہے،
بھارتی جارحیت پر پاکستان کے موثر اور منہ توڑ جواب کے ایک سال مکمل ہونے پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پا ک فضائیہ کی لاجواب کاروائی نے پوری قوم کا سرفخر سے بلند کردیا ، پاک فوج اور فضائیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،پاکستان خطے اورعالمی سطح پر امن واستحکام کے لیے اپنا فعال کردارادا کررہا ہے،پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت قید پائلٹ کو بھارت کے حوالے کیا، علی امین گنڈاپورا نے کہا کہ قوام متحدہ کے سیکرٹری جنر ل نے پاکستان کا دورہ کیا،سیکرٹری جنرل نے عالمی و علاقائی امن کے قیام کے لیے پاکستان کے کردار کی تعریف کی،امریکی صدر نے بھارت کی سرزمین پر ہزاروں بھارتیوں کے سامنے پاکستان کے احسن کردار کی تعریف کی،
پاکستان کا روشن تشخص دنیا کے سامنے اجاگر ہو چکا ہے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ بھارت دنیا کے سامنے ایک ہندو انتہا پسند فاشسٹ ملک کے طور پر بے نقاب ہوچکا ہے،معاشی، سفارتی اور دفاعی لحاظ سے مضبوط پاکستان سے مسئلہ کشمیر کے حل کی راہ ہموار ہو گی