تر جمان پنجاب حکومت

پاک فوج کیخلا ف بو لنے والے اپنا قبلہ در ست کریں’ تر جمان پنجاب حکومت

لاہور( عکس آن لائن )تر جمان پنجاب حکومت، چیئر مین لاہور ٹرانسپور ٹ کمپنی ڈاکٹر شاہد صد یق نے کہا ہے کہ پاک فوج کیخلا ف بو لنے والے اپنا قبلہ در ست کریں،ملک اورقوم کی محا فظ پاک فوج کیخلا ف بو لنے والے سیا ستدان پاکستان چھوڑ کر بھار ت چلے جا ئیں، اب جو بھی پاک فو ج کے خلا ف با ت کرے گا اسے ضرور کٹہرے میں لایاجائے گا۔

اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ حکومت دشمنی میں سیاسی جماعتیں حد پار کر تی جا رہی ہیں، سیاسی جماعت کے رہنما کی طرف سے آرمی چیف پر الزام تراشی کی جاری ہے جوکو ئی بھی محب و طن بردا شت کرنے کیلئے تیارنہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم پاک افواج کے خلاف بولنے والی ہر گندی زبان کو کاٹ دیں گے،پاک فوج اور آئی ایس آئی کیخلاف بولنے والے غدار وطن ہیں۔انہوںنے کہا کہ پاک فو ج پر تنقید کرنے والو ں کو اب معا ف نہیں کیاجا ئے گا جو بھی پاک فوج کیخلا ف بیان بازی کرے گااسے ضرور قانو ن کا سامنا کرنا پڑے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں