لاہور( عکس آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ پاک فوج محفوظ اورمظبوط پاکستان کی ضمانت ہے،پاکستان اور فوج کو نقصان پہنچانا اسلام اور پوری امت کو کمزور کرنا ہے۔لاہور میں مختلف وفود سے ملاقاتوں کے دوران چودھری شجاعت نے کہا کہ پاک فوج محفوظ اورمظبوط پاکستان کی ضمانت ہے، فوج پر تنقید کرنے والے شام، عراق اورافغانستان کی حالت دیکھ لیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کچھ لوگوں کی ضد اور انا ء ملک سے بڑی ہو گئی ہے، جذبات، نادانی اور ذاتی دشمنی میں ملک دشمنی کی جا رہی ہے۔فوج پر تنقید کرنے والے شام،عراق اور افغانستان کی حالت دیکھ لیں، پاکستان اور فوج کو نقصان پہنچانا اسلام اور پوری امت کو کمزورکرنا ہے، پاکستان اورپاک فوج امت مسلمہ کی امیدوں کامرکزہے۔