راولپنڈی (عکس آن لائن) پاک فوج کا مشاق طیارہ گجرات کے قریب گرکرتباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں دونوں پائلٹس میجرعمراور لیفٹیننٹ فیضان شہید ہو گئے۔

پیر کو آئی ایس پی آر کے مطابق مشاق طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا جو پیر کی صبح گجرات کے قریب گر کر تباہ ہو گیا، افسوسناک حادثے کے نتیجے میں دونوں پایلٹس شہید ہو گئے۔
شہید ہونے والوں میں میجر عمر انسٹرکٹرجبکہ تربیت حاصل کر نے والے لیفٹیننٹ فیضان تھے ۔ میجرعمر شہید کا تعلق گجرات ، لیفٹیننٹ فیضان شہید کا تعلق کلرکہار سے تھا، میجرعمر شہید نے سوگواران میں ایک بیوہ چھوڑی ہیں۔