راولپنڈی(عکس آن لائن)آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہاہے کہ پاک فوج پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے پرعزم ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ایل اوسی کا دورہ کیا، ایل او سی پہنچنے پرکورکمانڈر راولپنڈی کور نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔
آرمی چیف کو ایل او سی پر تعینات فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے آپریشنل تیاریوں اور بلند حوصلہ برقرار رکھنے پر افسران اور جوانوں کو سراہا، آرمی چیف نے جوانوں کو مستعد رہنے اور لگن اور خلوص کے ساتھ فرائض کی ادائیگی پر زور دیا۔
آرمی چیف نے کہاکہ پاک فوج پاکستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے پرعزم ہے، پاک فوج یو این قرار دادوں کے مطابق جموں و کشمیر کا حل چاہتی ہے، پاک فوج کشمیریوں کی منصفانہ کاز کی حمایت کے لیے پرعزم ہے۔