پاک سوزوکی

پاک سوزوکی ، یونائیٹڈ آٹو انڈسٹریز کی موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں 4 ہزار روپے تک اضافہ

لاہور( عکس آن لائن)پاک سوزوکی اور یونائیٹڈ آٹو انڈسٹریز نے بھی موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں 4 ہزار روپے تک اضافہ کردیا۔اضافے کے بعد سوزوکی جی آر 150 دو لاکھ 90 ہزار، جی ایس 150 ایک لاکھ 97 ہزار اور جی ایس 150 ایس ای کی قیمت دو لاکھ 14 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے ۔یونائیٹڈ موٹر سائیکل نے 125 سی سی کی قیمت 2 ہزار روپے اور 70 سی سی ایک ہزار روپے مہنگی کردی۔اس سے قبل ہونڈا ،یاماہا اور چینی بائیک مینوفیکچررز سپر پاور، ہائی اسپیڈ اور یونیک بھی اپنی موٹر سائیکلوں کی قیمت میں اضافہ کر چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں