پاک بھارت تعلقات اور براہ راست بات چیت کو ترجیح دیتے ہیں، امریکا

واشنگٹن (عکس آن لائن ) ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے کہ پاک بھارت تعلقات اور براہ راست بات چیت کو ترجیح دیتے ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پریس بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ انسداد دہشتگردی کے معاملات کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں، اس حوالے سے پاکستانی رہنماں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ میتھیو ملر کا کہنا ہے کہ انسداد دہشتگردی ڈائیلاگ کے ذریعے پاکستان کے ساتھ سکیورٹی پر شراکت داری جاری رہے گی، پاکستان اور بھارت کے ساتھ تعلقات، براہ راست بات چیت کو ترجیح دیتے ہیں تاہم پاک بھارت مذاکرات کی رفتار، دائرہ کار اور کردار کا تعین دونوں ملکوں کو کرنا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا ہے کہ علاقائی سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنے میں پاکستان اور امریکا کا مشترکہ مفاد ہے، امریکا پاکستان کے ساتھ ملٹری ٹو ملٹری رابطوں پر یقین رکھتا ہے، مستقبل میں بھی پاکستان کےساتھ علاقائی سلامتی پر بات چیت جاری رکھیں گے۔