چمن(عکس آن لائن) افغانستان سے کرونا وائرس کی منتقلی روکنے کے لئے پاک افغان بارڈر سات روز کے لئے مکمل بند کردیا گیا ہے،سرحد کی بندش کی وجہ سے نیٹو سپلائی بھی معطل ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے باعث پاک افغان سرحد پیر سے سات روز کے لئے مکمل طور پر بند کردی گئی ہے،جس کے باعث دو طرفہ تجارت اور آمدورفت مکمل بند رہےگی جس کے بعد نیٹو سپلائی بھی معطل ہوگئی ہے۔حکام کے مطابق سرحد کی بندش کے باعث ایف آئی اے کا امیگریشن برانچ بھی بند کردیا گیا ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق باب دوستی کی بندش کے بعد پاک افغان سرحد پر اسکریننگ بھی ایک ہفتے کے لیے بند رہے گی تاہم اسکریننگ ٹیمیں باب دوستی پر بدستور موجود ہوں گی۔