لاہور( عکس آن لائن)ایران پاک فیڈریشن آف کلچر اینڈٹریڈ کے صدر خواجہ حبیب الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان، ترکی اور ایران کے درمیان ٹرین چلانے کا منصوبہ پاکستانی معیشت کے لئے سنگ میل ثابت ہو گا،منصوبے سے خطے میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملاقات کے لئے آنے والے درآمد اور برآمد کنندگان کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے یہ ٹرین اسلام آباد سے روانہ ہو گی اور تہران سے ہوتے ہوئے استنبول پر اس کا اختتام ہو گا۔ اس پراجیکٹ کو اسلام آباد، تہران، استنبول کنٹینر ٹرین کا نام دیاگیاہے۔ یہ منصوبہ تجارتی سامان کو لے جانے اور واپس لانے کے لیے شروع کیا جا رہا ہے،اس طویل سفر کے دوران ٹرین 6543 کلومیٹرز کا فاصلہ طے کرے گی جس میں یہ 1990 کلومیٹرز پاکستان سے، 2603 کلومیٹرز ایران سے اور 1950 کلومیٹرز ترکی کی سرزمین سے گزرے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ جتنی تجارت ایران کے ساتھ ہوسکتی ہے کسی اور ملک سے نہیں،دو طرفہ تجارت کے فروغ کے لئے پاکستان اور ایران کو بینکنگ چینل کے قیام میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنا ہوگا اس کے بغیر پاکستان اور ایران کے درمیان تجارتی ہدف حاصل نہیں ہو سکتا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- ایچ ایم پی وی انسانی معاشرے میں موجود ایک عام وائرس ہے،چین کی وزارت خارجہ
- ٹرمپ کے کئی ممالک کی سرزمین پر قبضے کے بیانات نے ہنگامہ برپا کر دیا ہے، چینی میڈ یا
- چین افریقہ تعاون فورم کے بیجنگ سربراہ اجلاس نے متعدد اہم نتائج حاصل کیے ہیں، چینی وزیر خا رجہ
- گیارہواں چین-برطانیہ اقتصادی و مالیاتی ڈائیلاگ بیجنگ میں منعقد ہوگا، چینی وزارت خا رجہ
- سری لنکا کے صدر دیسانائکے چین کا سرکاری دورہ کریں گے، چینی وزارت خا رجہ