پاکپتن(نمائندہ عکس آن لائن)پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاون جاری چار بین الضلاعی خطرناک ڈکیت گینگز کے 15 ارکان کو گرفتار کرکے 33 لاکھ سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کر لیا گیا
ڈی ایس پی صدر محمد اکرام خان نے میڈیا کو بتایا کہ ملزمان کے قبضہ سے 33 لاکھ سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا،برآمد مال میں 23 موٹر سائیکلیں،گھریلو سامان اور جدید اسلحہ بھی شامل ہے۔محمد اکرام خان نے بتایا کہ ملزمان متعدد اضلاع میں پولیس کو انتہائی اہم مقدمات میں مطلوب تھے،ڈی پی او پاکپتن صاحبزادہ بلال عمر نے کاروائی میں حصہ لینے والی پولیس ٹیم کےلیے تعریفی سرٹیفکیٹس اور نقد انعام کا اعلان کیا ہے۔