پاکستان ہاکی کے سسٹم

پاکستان ہاکی کے سسٹم کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے،پی ایچ ایف کے سیکرٹری جنرل آصف باجوہ

کھیل (عکس آن لائن ) آصف باجوہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ہاکی کی بہتری کے لئے سسٹم میں تبدیلیاں ناگزیر ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے ہاکی بحالی کے لئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے
ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں تمام ہاکی باڈیز اپنے اپنے ملک میں اربوں روپے خرچ کرتی ہیں۔ ہاکی میں دنیا کا مقابلہ کرنا ہے تو ہائی پرفارمنس پر خرچ کرنا ہوگا۔ تمام سٹیک ہولڈرز کا ایک پیج پر آنا پاکستان ہاکی کے لئے خوش آئند ہے۔
سیکرٹری پی ایچ ایف کا کہنا تھا کہ پاکستان آرمی نے ہمیشہ پاکستان ہاکی کو بھرپور سپورٹ کیا۔ وزیراعظم عمران خان بھی جلد ہاکی کے لئے بڑا اعلان کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں