لاہور(این این آئی) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے پیر سے دفاتر کھولنے کا اعلان کردیا ۔
پی ایچ ایف کے عہدیدار کے حوالے سے بتایاگیا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے دفاتر کو بند کیا تھا،
اب دوبارہ کھول رہے ہیں ۔پیر سے پی ایچ ایف ہیڈکوارٹر میں معمول کا کام شروع ہوجائے گا۔
دفتر جاکر زیر التوا معاملات جلد ختم کرنے کی کوشش ہوگی۔
کھلاڑیوں کے واجبات کی ادائیگی سمیت ایم امورز پر فوکس ہوگا۔
حکومتی ہدایات اور اجازت کے ساتھ تمام ایس او پیز کے تحت ہاکی سرگرمیوں کی بحالی
اور ڈومیسٹک ایونٹ کے فائنل کریں گے۔اس کے ساتھ جونئیر اور سینئرز ٹیموں کے کیمپ بھی پلان کیے جائیں گے۔