فواد چوہدری

پاکستان کے پاس عمران خان کی متبادل کوئی سیاسی قیادت نہیں، فواد چوہدری

لاہور( عکس آن لائن) وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہاہے کہ پاکستان کے پاس عمران خان کے متبادل کوئی سیاسی قیادت نہیں، حکومت کواس وقت کوئی خطرہ نہیں ہے، اسدعمر،عمران اسماعیل اورجہانگیر ترین ایم کیوایم پاکستان سے ملاقات کرینگے، سیاسی اتحادیوں کے درمیان اختلافات ہوسکتے ہیں،

ایم کیو ایم کواپنی الگ رائے ر کھنے کاحق حاصل ہے۔اتوار کو میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے فوادچوہدری نے کہاکہ ایم کیوایم پاکستان مختلف معاملات پراپنانقطہ نظررکھ سکتی ہے، حکومت کواس وقت کوئی خطرہ نہیں ہے اسدعمر،عمران اسماعیل اورجہانگیر ترین ایم کیوایم پاکستان سے ملاقات کرینگے، فواد چوہدری نے کہاکہ ابھی توہمیں یہ ہی نہیں پتاکہ اپوزیشن میں بات کس سے کرنی ہے،خواجہ آصف نے شہبازشریف کی سیٹ پر نظررکھنی شروع کردی ہے،

دیکھتے ہیں ن لیگ اپنے اندرونی اختلافات سے کیسے نمٹتی ہے،بلاول کی ایم کیوایم کوپیش کش غیرسنجیدہ تھی،پاکستان کے پاس عمران خان کے متبادل کوئی سیاسی قیادت نہیں، فواد چوہدری نے کہا کہ سیاسی اتحادیوں کے درمیان اختلافات ہوسکتے ہیں،ایم کیو ایم کواپنی الگ رائے ر کھنے کاحق حاصل ہے،اعتزاز احسن نے جو نواز شریف بارے کہا ہے وہ ٹھیک کہا،اعتزازاحسن جتنانوازشریف کوجانتے ہیں اتنابہت کم لوگ جانتے ہیں، فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن کا ہر رہنماء وزیر اعظم بننے کے چکر میں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں