مومن الحق

پاکستان کے خلاف جیت کی لگن سے میدان میں اتریں گے، مومن الحق

راولپنڈی (عکس آن لائن)بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان مومن الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف جیت کی لگن سے میدان میں اتریں گے۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پہلے ٹیسٹ کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، گرین شرٹس اور بنگال ٹائیگر نے خوب پریکٹس کی ، شہریوں کو مشکلات سے بچانے کیلے متبادل ٹریفک پلان بھی جاری کر دیا گیا اور میچ کیلئے سیکیورٹی اور ٹریفک پلان کو حتمی شکل دے دی گئی ۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں سیریز کے لیے ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بنگلادیش ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مومن الحق نے کہا کہ ہم ہر شعبے میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے اور پاکستان کے خلاف جیت کی لگن سے میدان میں اتریں گے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ پاکستانی ٹیم کو آسان حریف تصور نہیں کرینگے اور میچ جیتنے کی پوری کوشش کرینگے ۔ایک اور سوال پر انہوں نے کہاکہ پاکستان میں آکر خوشی محسوس ہورہی ہے اور ہمیں کسی قسم کا کوئی مسئلہ نہیں ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں