کراچی (عکس آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا کہ پاکستان کی معیشت ڈوبتی جارہی ہے، بے روزگاری میں مزید اضافہ ہوتا جارہا ہے، حکومت کی ترجیح بس پی ٹی آئی کیخلاف مقدمات بنانا ہے۔
دوسری جانب کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ کسی فردکےخلاف بات کرنا اور ادارے کے خلاف بات کرناالگ بات ہے، آصف زرداری، نواز شریف اور مریم نواز بھی اپنےبیانات میں بھی ادارےکونشانہ بناتےرہےہیں ، ان لوگوں سےعمران خان کےبیانیے کا مقابلہ نہیں کیاجارہا۔
ان کاکہنا تھا کہ عمران خان اداروں کا احترام کرنے والے شخص ہیں، قوم اپنے آئینی حق کے ساتھ کھڑی ہوگئی ہے ، بدترین مہنگائی نے عوام کی کمرتوڑ دی ہے، عدالت نے سیاسی جماعتوں کو بات چیت کا موقع دیا۔