عظمیٰ بخاری

پاکستان کی معیشت چندے پر،سیاست گالی سے اور ملک جادو ٹونے سے چل رہا ہے‘ عظمیٰ بخاری

لاہور( عکس آن لائن)مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ حکمران طبقہ بھیک دے دوبھیک دے دو کے پالیسی پر عمل پیرا ہے،حکمرانوں سے ریلیف کا پوچھیں تو جواب چندہ دے دوملتا ہے،ڈاکٹرز کٹس مانگیںتو جواب ملتا ہے پہلے چندہ مہم میں حصہ ڈالیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت چندے پر،سیاست گالی سے اور ملک جادو ٹونے سے چل رہا ہے،چند کرائے کے حکومتی ترجمان بزدار اور نیازی کی تعریفیں کرکے وزارتیں پکی کررہے ہیں،گینز ورلڈجلد عمران خان کو انٹرنیشنل بھکاری ڈیکلیئر قراردےدے گی۔انہوں نے کہا کہ قوم روٹی اور ادویات مانگ رہی ہے حکمران چندے مانگ رہے ہیں،چند وفاقی اور صوبائی وزراءنے اپنے ضمیر کا سودا کرلیا ہے،عوامی مسائل کا حل حکومت کی ترجیحات میں شامل نہیں رہا،شہبازشریف نے ایک مرتبہ پھر حکومت کو ملکی معاملات بیٹھ کر حل کرنے کی پیشکش کی ہے،لیکن فصلی بٹیرے عمران نیازی کی کشتی کو ڈبونے میں لگے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہبازشریف پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کےلئے قومی لائحہ عمل کے خواہاں ہیں،عمران نیازی پاکستان کی معیشت کو تباہ کرنے اور قوم کو بھکاری بنانے کے خواہاں ہیں،عمران خان کہتے تھے بھیک نہیں مانگوں گا خودکشی کو ترجیح دوں گا، اب عمران خان کہتے ہیں بھیک دے دو ورنہ خودکشی کرلوں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں