فواد چوہدری

پاکستان کی آدھی آبادی پنجابی ہے، پی ڈی ایم کا سٹیج پنجاب دشمن پارٹیوں کی آماجگاہ ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد (عکس آن لائن) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہاہے کہ پاکستان کی آدھی آبادی پنجابی ہے، پی ڈی ایم کا سٹیج پنجاب دشمن پارٹیوں کی آماجگاہ ہے۔

ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ پاکستان کی آدھی آبادی پنجابی ہے، پی ڈی ایم کا سٹیج پنجاب دشمن پارٹیوں کی آماجگاہ ہے۔ انہوںنے کہاکہ نام نہاد نیشلسٹ اربوں روپیہ ڈکار کے اپنے لوگوں کو دھوکہ دینے کیلئے پنجاب کو گالی دیتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ دس سالوں سے بلوچستان کو اوسطاً چارسو ارب روپیہ ہر سال ٹرانسفر ہوتا ہے،ایک کروڑ کی آبادی ہے یہ پیسہ کہاں گیا؟۔

اپنا تبصرہ بھیجیں