اسلام آ باد (نمائندہ عکس ) وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ بورڈ کو بحال کرتے ہوئے ڈاکٹر سعید اختر کو دوبارہ انسٹی ٹیوٹ کا چیئرمین مقرر کر دیا ہے۔ وزیراعظم نے پی کے ایل آئی کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کی صدارت کی اور اہم فیصلوں کا اعلان کیا۔ چار سال قبل ڈاکٹر سعید اختر عدالتی کارروائی اور دیگر معاملات کے بعد واپس امریکہ چلے گئے۔ شہباز شریف کے ویژن سے متاثر ہو کر ڈاکٹر سعید اختر امریکہ میں سب کچھ چھوڑ کر پاکستان آگئے۔
ڈاکٹر سعید اختر کی وطن واپسی میں وزیراعظم شہباز شریف نے ذاتی طور پر کردار ادا کیا۔ پی کے ایل آئی گردے اور جگر کی پیوند کاری کے طریقہ کار کا پہلا جدید ترین اور عالمی معیار کا ادارہ ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے بطور وزیر اعلی یہ منصوبہ بنایا تھا۔