اسلام آباد (عکس آن لائن)سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کپتان ڈیموتھ کرونارتنے نے کہا ہے کہ پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں شکست دینے کے لیے پرعزم ہیں۔پیر کو دس سال بعد پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی بحالی کی نوید لیے سری لنکا کا ٹیسٹ اسکواڈ اسلام آباد پہنچاتوپاکستان کرکٹ بورڈ کے آفیشلز نے مہمان کھلاڑیوں کا شاندار استقبال کیا۔
اس موقع پر سری لنکن کپتان ڈیموتھ کرونا رتنے کا کہنا ہے کہ دورہ پاکستان کے لیے اْن کی ٹیم پْرجوش ہے اور پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں شکست دینے کے لیے پرعزم ہیں۔یاد رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 11 مارچ سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 19 دسمبر سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہو گا۔