عثمان بزدار

پاکستان کو وزیراعظم جیسا بے باک لیڈر ہی آگے لیکر جاسکتا ہے، سردار عثمان بزدار

لاہور (نمائندہ عکس) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پاکستان کو وزیراعظم عمران خان جیسا ویژنری اور بے باک لیڈر ہی آگے لیکر جاسکتا ہے۔ وزیراعلی عثمان بزدار نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ نفاق کے بیج بونے والوں کو اپنے دانتوں سے گرہیں کھولنا پڑیں گی۔

عثمان بزدار نے کہا کہ سیاست کیلئے آگے بہت وقت ہے، اس وقت احتجاجی سیاست کرنا ملک کی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے۔ وزیراعلی پنجاب کا کہنا ہے کہ اپوزیشن عدم اعتماد کا شوق پورا کرلے، ہم ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، دن میں خواب دیکھنے والے اور رات میں سازشیں کرنے والے ہمیشہ ناکام رہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو وزیراعظم عمران خان جیسا ویژنری اور بے باک لیڈر ہی آگے لیکر جاسکتا ہے، ایک طرف کرپٹ سیاست دان ہے اور دوسری طرف وزیراعظم عمران خان کی صورت میں ایماندار قیادت، کرپٹ مافیا کا پہلے بھی مقابلہ کیا اور آئندہ بھی کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں