نیویارک(عکس آن لائن) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے کہا کہ تجربے، کارکردگی سے ملیحہ لودھی کا ملکی ساکھ بڑھانے میں اہم کردار ہے، پاکستان کو ملیحہ لودھی کی خدمات، کامیابیوں پر فخر ہونا چاہیے۔تفصیلات کے مطابق نیویارک میں ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے الو داعی ملاقات کی۔ ملیحہ لودھی نے افغان امن مذاکراتی عمل پر سیکریٹری جنرل سے تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملیحہ لودھی نے ہرموضوع اور پہلو پر پاکستانی موقف پیش کیا۔سیکریٹری جنرل نے کہا کہ تجربے، کارکردگی سے ملیحہ لودھی کا ملکی ساکھ بڑھانے میں اہم کردار ہے، پاکستان کو ملیحہ لودھی کی خدمات، کامیابیوں پر فخر ہونا چاہیے۔
ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ مذاکرات سے مسائل کے حل کی بات کرتا ہے، خطے میں امن کے سلسلے میں وزیراعظم کی کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم سعودیہ ایران تنا کے خاتمے کے لیے کردار ادا کر رہے ہیں۔پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کو الوداعی ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی صورت حال سے بھی آگاہ کیا۔