ڈاکٹر ملیحہ لودھی

پاکستان کشمیر میں انکوائری کمیشن قائم کرنے کی سفارش کا حامی ہے،ڈاکٹر ملیحہ لودھی

نیویارک(عکس آن لائن)اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقبل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ انسانی حقوق ہائی کمشنر اپنی رپورٹس کی روشنی میں کردار ادا کرے، پاکستان کشمیر میں انکوائری کمیشن قائم کرنے کی سفارش کا حامی ہے۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں انسانی حقوق پر بحث کرتے ہوئے ملیحہ لودھی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں ہورہا ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان انسانی حقوق ہائی کمشنر کے اقدامات کی حمایت جاری رکھے گا۔ ملیحہ لودھی نے انسانی حقوق ہائی کمشنر کے کشمیر پر موقف پر شکریہ بھی ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ ہائی کمشنر کی بھارتی اقدامات کی مذمت کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ دریں اثنا اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کی سربراہ میشل بیچلیٹ کے ساتھ نشست میں ملیحہ لودھی نے بھارتی جارحیت کو بے نقاب کیا۔انہوں نے بتایا کہ میشیل بیچلیٹ اکیلی نہیں جنہوں نے کشمیر کے لیے آواز اٹھائی، سیکرٹری جنرل اور دیگر عہدیداروں نے بھی بھارتی مظالم کے خلاف بیانات دیے،

عالمی میڈیا نے بھی بھارتی بربریت کے خلاف آواز اٹھائی۔یاد رہے کہ گذشتہ دنوں ملیحہ لودھی نے جنرل اسمبلی کی انسانی حقوق کمیٹی میں مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ وقت آگیا ہے کہ عالمی برادری بھارتی ظلم کا حساب مانگے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کو بھارت کی عالمی قوانین دلانے چاہئیں، بچوں کے حقوق کی خلاف ورزیوں پر خاموش بھی شریک جرم ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں