پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بیس اپریل کو کرکٹرز کے آن لائن فٹنس ٹیسٹ کا طریقہ کار جاری کردیا

لاہور(عکس آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ نے بیس اپریل کو کرکٹرز کے آن لائن فٹنس ٹیسٹ کا طریقہ کار جاری کردیا۔قومی ٹیم کے سٹرینٹھ ایند کنڈیشنگ کوچ ٹرینر ملک کے مطابق ایک وقت میں چھ کرکٹرز ویڈیو لنک پر دستیاب ہوں گے جن سے آٹھ مختلف ڈرلز کراکر ان کی فٹنس کا جائزہ لیں گے،

یویوٹیسٹ کے لیے ہم نے اٹھارہ کا بینچ مارک رکھا ہے، ایک منٹ میں ساٹھ پش اپس،پچاس سٹ اپس بھی ضروری رکھی گئی ہیں، کچھ ڈرلز کا دوراینہ دو دومنٹ بھی ہوگا۔ہر کرکٹرز کو اس حوالے سے باقاعدہ پلان اورآگاہی بھیجی جاچکی ہے۔محجموعی طورپر جون تک چھ فٹنس ٹیسٹ ہونا طے ہیں، جن میں سے چار ہوچکے ، یہ پانچویں ٹیسٹنگ ہوگی۔ ہمارا مقصد گھروں میں رہنے کے باوجود کرکٹرز کی فٹنس ترجیح ہے،تاکہ ھالات بہتر ہونے پر فٹنس ایشوز کا سامنا نہ کرنا پڑے۔اگر یویو ٹیسٹ ممکن نہ ہو پایا تو باقی سات ٹیسٹوں سے فٹنس کا اندازہ لگانے میں مدد ملے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں