لاہور (نمائندہ عکس) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں ہمیشہ سے سیاسی اور سفارشی نظام چلتا آرہا ہے، اس وقت بھی سلسلہ جاری ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق سابق کپتان وسیم اکرم نے اپنی کتاب میں تہلکہ خیزانکشافات کیے ہیں۔وسیم اکرم نے دعویٰ کیا کہ سلیم ملک مجھے اپنا غلام سمجھتے تھے، پہلے ٹور میں انہوں نے جوتے اور کپڑے صاف کروائے، وہ ایک ناقابل بھروسہ شخص تھے۔
وسیم اکرم نے اپنی کتاب میں لکھا کہ چیئرمین پی سی بی رمیز راجا سلپ میں کیچز پکڑتے کم اور چھوڑتے زیادہ تھے، رمیز راجہ کے والد کمشنرتھے اس لیے وہ کیچز چھوڑنے کے باوجود سلپ میں کھڑے ہوتے تھے۔وسیم اکرم نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں ہمیشہ سے سیاسی اور سفارشی نظام چلتا آرہا ہے، اس وقت بھی سابق کھلاڑیوں کے رشتے دار ٹیم میں شامل ہیں ۔ وسیم اکرم نے اپنی کتاب میں مزید لکھا کہ جاوید میانداد نے ہمیشہ بیٹنگ کیلئے میری حوصلہ افزائی کی اور انہوں نے پہلے ٹور پر مجھے بیٹنگ پیڈز بھی دیئے تھے۔