پاکستان

پاکستان کا یورپ، کینیڈا، چین اور ملائیشیا سے مزید 20 فیصد پروازیں بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد (عکس آن لائن) کورونا کی شدت میں کمی کے باعث این سی او سی نے برطانیہ، یورپ، کینیڈا، چین اور ملائیشیا سے مزید بیس فیصد پروازیں بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت خارجہ، وزارت داخلہ سمیت دیگر متعلقہ اداروں کو جاری کئے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پری بورڈنگ اور آمد کے وقت موجودہ ٹیسٹنگ پروٹوکول ایک جیسے ہی رہیں گے، مزید بیس فیصد پروازوں کی اجازت ملنے سے اب چالیس فیصد تک پروازیں چلائی جائیں گی۔

این سی او سی نے وزارت خارجہ کو تمام پاکستان ہائی کمشنرز اور سفارت خانوں کو آگاہ کرنے کی ہدایت دی ہے، نئی پالیسی کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں