واشنگٹن(نمائندہ عکس) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کا ڈیفالٹ ہونا خارج از امکان ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں اسحاق ڈار نے کہا کہ قرض میں تخفیف کی درخواست کا بھی ادارہ نہیں، 27 ارب ڈالر کے غیر پیرس کلب کے قرض کو ری شیڈول کرانے کی کوشش کریں گے، کہ قرضے پیر کلب کے تحت نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دسمبر میں میچور ہونے والے بانڈزکی توسیع نہیں چاہیے اور آئی ایم ایف کے موجودہ پروگرام پرنظرثانی کی درخواست کا بھی ارادہ نہیں جب کہ پاکستان کا ڈیفالٹ ہونا خارج از امکان ہے۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ سیلاب سے ملک میں بڑے پیمانے پر فصلیں متاثرہوئیں جس وجہ سے آئندہ سال گندم درآمدکرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔