پشاور(عکس آن لائن) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پورنے کہا ہے کہ پاکستان کا قیام بلاشبہ طویل جدوجہد،انتھک محنت اورقربانیوں کا ثمرہے۔
یوم پاکستان کے موقع پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے پیغام میں قوم کو یوم پاکستان پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ مملکت خداداد کی بقاء وسلامتی اوراس کے استحکام میں اپنا کردارادا کریں۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ ہم ایمانداری کےساتھ اس امانت کی حفاظت کریں ، ان افکاراورنظریات پرکاربند رہیں جو پاکستان کے حصول کی بنیاد ہیں۔واضح رہے کہ آج پاکستان بھر میں یومِ پاکستان بھرپور ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے۔