شاہین ون اے

پاکستان کا بیلسٹک میزائل شاہین ون اے کا کامیاب تجربہ

راولپنڈی(عکس آن لائن)پاکستان نے بیلسٹک میزائل شاہین ون اے کا کامیاب تجربہ کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان نے بیلسٹک میزائل شاہین ون اے کا کامیاب تجربہ کرلیا، ڈائریکٹر جنرل اسٹریٹجک پلانز ڈویژن لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج اور چیئرمین نیسکام ڈاکٹر رضا ثمر نے میزائل تجربے کا مشاہدہ کیا، میزائل تجربے کے موقع پر کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد علی اور اسٹریٹجک اداروں کے سائنس دان اور انجینئرز بھی موجود تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شاہین ون اے میزائل 900 کلو میٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت کاحامل ہے اور ٹیسٹ کا مقصد جدید ترین نیویگیشن سسٹم سمیت ہتھیاروں کے نظام کے مختلف ڈیزائن اور تکنیکی پیرامیٹرز کی جانچ تھی۔ کامیاب تجربے پرصدرمملکت عارف علوی، وزیر اعظم عمران خان اور سروسز چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں