نیر بخاری

پاکستان پیپلز پارٹی آزادی صحافت پر مکمل یقین رکھتی ہے، نیر حسین بخاری

اسلام آباد (عکس آن لائن)سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی نیر حسین بخاری عالمی یوم صحافت پرکہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی آزادی صحافت پر مکمل یقین رکھتی ہے۔

اپنے بیان میں نیر بخاری نے کہاکہ پیپلز پارٹی آزادی صحافت کی جدوجہد میں شانہ بشانہ کھڑی ہے،بے نظیر بھٹو شہید نے آزادی اظہار کے خلاف آمرانہ دور کے سیاہ قوانین کا خاتمہ کیا ۔ انہوںنے کہاکہ سیاہ ادوار میں قید و بند کی صعویبتیں برداشت کرنے والے صحافی جمہوری ہیروز ہیں۔نیر بخاری نے کہاکہ صحافی برادری نے جمہوری قوتوں کے شانہ بشانہ آمریت کے خلاف جدوجہد کی ۔

انہوںنے کہاکہ آمرانہ ذہنیت موجودہ حکومت میں صحافی شدید سرکاری دباؤ اور خطرات کا شکار ہیں ،عارضی حکمران وقتی اختیارات میں اندھے پن میں مبتلا ہو چکے۔ انہوںنے کہاکہ میڈیا کی پیداوار پارٹی سرکاری اختیارات میڈیا کا گلا دبانے پر استعمال کر رہی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ آزادی صحافت پر قدغن آمرانہ سوچ کی عکاسی ہے،صحافت پر دباؤ کے حربے اور ہتھکنڈے حکومتی ناکامی کے مترادف ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں