لاہور(عکس آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء چوہدری سجاد نذیر کی جانب سے پنجاب کارڈیالوجی اور میو ہسپتال میں کرونا حفاظتی کٹس ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف میں تقسیم کی گئی۔

پنجاب کارڈیالوجی میں کرونا حفاظتی کٹس ڈاکٹر ذیشان، ڈاکٹر عرفان و دیگر ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف اور میو ہسپتال میں ڈاکٹر شاہجہاں، ڈاکٹر فیصل، ڈاکٹر ماجد و دیگر ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کے حوالے کی گئیں۔ اس موقع پر عاقب سرور، ڈاکٹر رضوان بھیو اور بشارت علی بھی موجود تھے۔
