ویمنز کرکٹ

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا نیوزی لینڈ ٹور کے لیے کیمپ کا اختتام ہو گیا

لاہور (عکس آن لائن)پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا نیوزی لینڈ ٹور کے لیے کیمپ کا اختتام ہو گیا۔کھلاڑیوں نے کیمپ میں کوچز کی زیر نگرانی ٹریننگ سیشنز، میچ سینریو اور ون ڈے پریکٹس میچ میں حصہ لیا۔پاکستان ویمنز ٹیم 23 اور 24 نومبر کی درمیانی شب کراچی سے براستہ دبئی نیوزی لینڈ کے لیے روانہ ہوگی۔پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کے دورے میں تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں